منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

یوم شہداء پولیس پر ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

یوم شہداء پولیس کے موقع پر جان کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، مختلف شہروں میں یادگار شہداء پر پولیس کے دستوں نے سلامی دی، شہید اہلکاروں کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ 

باجوڑ پولیس لائن، ملتان، فیصل آباد، راجن پور، سرگودھا، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں مظفر گڑھ، چنیوٹ، منڈی بہاء الدین پولیس لائن میں تقریب ہوئی۔

یادگار شہداء پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ باجوڑ میں شہداء کی قبروں پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔

لاڑکانہ اور نواب شاہ ،میرپور خاص، سانگھڑ میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی دی گئی، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر، چارسدہ، کرم، بنوں اور خیبر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے منعقد تقریب میں شہید اہلکاروں کے عزم، ارادے اور قربانیوں کو سراہا گیا۔

کراچی میں بھی پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب ہوئی، جس سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.