جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں، فیصل کنڈی
وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ووٹ لے کر اپنی اکثریت ثابت کرچکے۔ …
صوابی: اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ، 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں
صوابی میں پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ حکام محکمہ ایکسائز کے مطابق اسد قیصر کے گھر سے 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔اس چھاپے پر اپنے بیان میں…
میٹرو بس اسٹیشن جلانے کا مقدمہ، فیاض چوہان کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع
راولپنڈی میں 9 مئی کو سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمے میں نامزد سابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع ہوگئی۔کیس کی سماعت راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے…
پاکستان نے ماضی میں کئی بار تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، شازیہ مری
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماضی میں تباہ کن سیلابوں کا سامنا کیا ہے۔سال 2010، 2011، 2020 اور حالیہ سیلاب کے دوران تقریباً 33 ملین…
اسپیکر صاحب میرا پروڈکشن آرڈر نہیں نکال رہے، فردوس شمیم نقوی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی اور یو سی چیئرمین فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب میرا پروڈکشن آرڈر نہیں نکال رہے، مجھے جیل میں ایک ماہ ہوچکا ہے۔اپنے تازہ بیان میں فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت…
جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے میئر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر میئر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت کے چاق و چوبند دستوں نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کو اغوا کیا اور انہیں…
پاکستانی طلبہ نے ایک بار پھر یورپی یونین کی سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرلیں
پاکستانی طلبہ نے ایک بار پھر یورپی یونین کے اسکالرشپ پروگرام میں سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرلیں۔یورپی یونین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر بتایا کہ عالمی سطح پر پاکستان نے ایک دفعہ پھر سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرلی ہیں۔یورپی یونین کے…
وقت گزرنے کے ساتھ طوفان بپرجوائے کا کراچی سے فاصلہ کم
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت برقرار ہے اور اس کا فاصلہ گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان کی جانب کم ہوتا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بپرجوائے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے ساحلی…
مرتضیٰ وہاب کا حال حمزہ شہباز کی وزارتِ عظمیٰ جیسا ہو گا، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے میئر کراچی کا انتخاب مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گرفتاریاں کر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا، گم شدہ افراد پیپلز…
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی، گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی…
حنا ربانی کھر کی یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات
پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اسٹراسبرگ میں خارجہ امور و سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے اور یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسٹاک ہوم میں دوسرے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم…
ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ، PTI کے سابق MPA آصف خان ملوث
پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی کر دی۔ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور کے واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق…
کھانا پکاتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں
ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانا پکانے کے بعض طریقے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ طریقے زہریلے مادے پیدا کرنے سے لے کر پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بڑھانے تک کئی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔کھانا پکانے کے چند غیر صحت بخش یا مضر صحت…
میئر کراچی انتخاب: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے انتخاب میں پولیس گردی کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔قیصر شریف نے کہا کہ کراچی میں پولیس کے ذریعے…
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا…
31 لوگوں کو غائب کرکے دھاندلی کی گئی، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے تعمیر و ترقی کا خواب دیکھنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ ایوان، عدالت اور سڑک تینوں آپشن موجود ہیں، ہم کیا حکمت عملی اپنائیں گے یہ بعد میں بتائیں گے۔حافظ نعیم…
آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے پھر مذاکرات کریں، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے اور پھر مذاکرات کریں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ…
کینیڈا: وینکوور میں پاکستان ایکسپو کی تیاریاں شروع
کینیڈا کے شہر وینکوور میں دو روزہ پاکستان ایکسپو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔وینکوور میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان جانباز خان نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط…
پاکستان اور آذربائیجان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی ایئر لائن اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کر رہی ہے،…
اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں اپنی زندگی میں پیپلز پارٹی کا میئر کراچی دیکھا، سعید غنی
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پیپلز پارٹی کو کراچی کی میئر شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپنی زندگی میں پیپلز پارٹی کا میئر کراچی دیکھا، پہلی مرتبہ واضح…