جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

بھارتی آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ غائب

بھارت کے آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ غائب کردیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے کو آئین پر حملہ قرار دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر ارکان کو یہ کاپیاں دی گئی تھیں۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن نے کہا ہے کہ آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے، بی جے پی کی نیت مشکوک ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے جسے اٹھایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرِ قانون ارجن میگھوال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کاپیوں میں آئین کی تمہید کا ’اصل ورژن‘ دیا گیا ہے، جب آئین وجود میں آیا تو اس میں سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ نہیں تھے۔

ارجن میگھوال کے مطابق یہ الفاظ 1976 میں آئین کی 42 ویں ترمیم میں شامل کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.