جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

کوہ پیما سرباز علی نے مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔

2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا۔

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچے۔

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں، پاکستانی کوہ پیما بقیہ دو چوٹیاں سر کرنے جلد چین روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.