جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

فاطمہ ہلاکت کیس، ملزم فیاض شاہ نے ضمانت حاصل کرلی

رانی پور میں تشدد سے ہلاک ہونے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم فیاض شاہ نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ سے ضمانت حاصل کرلی۔

فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم فیاض شاہ کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

ملزم فیاض شاہ گرفتار ملزم اسد شاہ کے سسر ہیں۔

عدالت نے مقدمہ میں نامزد حنا شاہ کی درخواست پر فیصلہ 26 ستمبر تک محفوظ کرلیا ہے۔

ملزمہ حنا شاہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ سے7 روزہ عبوری ضمانت لے چکی ہے۔

پیر اسد شاہ اور کمپاؤنڈر امتیاز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.