جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

کراچی: کورنگی کاز وے پر پولیس مقابلہ، 4 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے عملے نے کورنگی کاز وے پر مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق مقابلے میں ملزمان عرفان، کاشف لاشاری، ضمیر اور وحید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

جنید شیخ نے بتایا ہے کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سندھ کے ضلع کشمورمیں پولیس نے ایک مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کرا لیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 2021ء کے آخر میں مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں بنک سے کیش لے کر نکلنے والے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کو ‎دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آئی یو جنید شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‎تفتیش کے دوران ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.