جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ریگولیٹر ادارہ بنانے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری سے پہلے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوی ایشن کے شعبے کے لیے ریگولیٹر ادارہ بنانے کی تجویز وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے دی ہے۔

وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ ادارہ پیمرا، اوگرا اور نیپرا کی طرز پر بنایا جائے گا۔

اسلام آباد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے…

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر پی آئی اے کی نج کاری سے پیدا ہونے والے خلاء کے بعد معاملات کا جائزہ لے گا۔

وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کا ریگولیٹر ایوی ایشن کے شعبے میں کارٹلز کے قیام کو روکے گا۔

وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کم منافع بخش روٹ پر پروازیں چلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی شعبے میں چلنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو کم منافع بخش روٹس پر پروازیں چلانے کے لیے فریم ورک دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.