بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر ضمانت پر رہا

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا، علی وزیر پر ترنول میں جلسہ پر ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں۔

علی وزیر پر 2 مقدمات تھانہ ترنول، 1 تھانہ بہارہ کہو اور 1 ایف آئی اے نے درج کیا تھا، تھانہ ترنول، بہارہ کہو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا تھا،  جس میں سیشن جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔

عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کے لیے مچلکے جمع کرائے گئے تھے، تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.