جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1 شخص کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث ایک شخص انتقال کر گیا۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں…

مونس الہٰی کے دوست کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے قریبی دوست فاران خان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔احمد فاران کی بازیابی کے لیے درخواست اس کے بھائی سلمان ظہیر نے دائر کی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی…

بلدیاتی الیکشن روکنے کی ایم کیو ایم کی درخواست، حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ کل ریگولر بینچ ہو گا، وہی سماعت کرے گا۔ دورانِ سماعت…

کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی کی دہری ووٹر فہرستوں کے اکٹھے استعمال کے معاملے پر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر…

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکا، گرین لائن بس بال بال بچ گئی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آنے سے گرین لائن بس بال بال بچ گئی۔سرجانی ٹاؤن میں واقع دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج کے مطابق دھماکے کے وقت دکان کے ساتھ واقع…

پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے مل کر پاکستان کو قبرستان بنا دیا، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نے مل کر وسائل سے مالا مال پاکستان کو محرومیوں کا قبرستان بنا دیا، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی مرکزی…

شدید دھند کے باعث متعدد موٹر ویز بند

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کے باعث  متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ متاثر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کی گئی ہے۔موٹروے ایم…

گلگت ایئرپورٹ آج سے متبادل دنوں میں استعمال ہوگا

 گلگت ایئرپورٹ آج سے17جنوری تک متبادل دنوں میں پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن کے مطابق یہ اقدام گلگت ایئرپورٹ کے رن وے کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر رن وے کی جانچ کی جارہی…

قیوم آباد میں ایک شخص کا قتل، ملزم کی CCTV سامنے آگئی

کراچی میں قیوم آباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔قیوم آباد میں فائرنگ سے عاصم نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کی ہے۔واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص…

لاہور، 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2 لڑکے جاں بحق

واپڈا ٹاؤن لاہور میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث 2 نوعمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثہ امیر چوک واپڈا ٹاؤن میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، دونوں موٹر سائیکلیں اتنے زور سے ٹکرائیں کہ دونوں نو عمر لڑکے ہلاک ہو…

کراچی، جعلی آرمی کارڈ و اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے پولیس نے جعلی آرمی کارڈ، اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے شاہ لطیف، منزل پمپ روڈ سے چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا، ملزم فضل الرحمٰن سے آرمی کا جعلی…

جوڑ توڑ کی سیاست کو مردہ باد کہنے کا وقت آگیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جوڑ توڑ کی سیاست کو مردہ باد کہنے کا وقت آگیا ہے۔باغ جناح کراچی میں جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ سوا دو سال سے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اب جوڑ توڑ کا عمل بند…

فوج کی مدد کے بغیر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، ناصر موسیٰ زئی

پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو میں ناصر موسیٰ زئی نے دعویٰ کیا کہ جنرل…

 خالد مقبول صدیقی آج فاروق ستار کے گھر جائیں گے، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج فاروق ستار سے ملنے کیلئے ان کے گھر جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی فاروق ستار کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم…

فاروق ستار نے خالد مقبول کے موقف کی حمایت کردی

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینر اور تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔اپنی رہائشگاہ پر ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں رواداری کو…

سندھ کی جیلوں سے رہا، 530 افغان باشندے چمن بارڈر پہنچا دیے گئے

سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 530 افغان باشندوں کو چمن بارڈر پہنچا دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق سندھ کی جیلوں سے رہا ہونے والے افغان باشندے 6 بسوں میں کراچی سے باب دوستی پہنچائے گئے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں…

پنجاب: محکمہ خوراک کا آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے صوبے میں کریک ڈاؤن

محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے لیے صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کردیا۔ایک بیان میں سیکریٹری فوڈ نادر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ایک ہزار سے زائد آٹا ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری آٹے کی خوردبرد میں…

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان موسیٰ زئی کا کہنا ہے کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ میں…

گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کو ہاتھ…

پنجاب اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس، مسلم لیگ نے تیاری کرلی، ذرائع ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کی تیاری کرلی۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت رانا…