پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

قیوم آباد میں ایک شخص کا قتل، ملزم کی CCTV سامنے آگئی

کراچی میں قیوم آباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

قیوم آباد میں فائرنگ سے عاصم نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کی ہے۔

واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو ہاتھ میں پستول پکڑے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کو دیکھ کر ایک شہری خوفزدہ ہوکر بھاگتا ہے اور گر پڑتا ہے۔

فرار ہوتے ہوئے ملزم کے ہاتھ میں پستول ہے، ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی میں واضح ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول اختر کالونی کا رہائشی ہے،موٹرسائیکل پر اکیلا قیوم آباد چوڑی مارکیٹ میں آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.