جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کراچی، نالے پر بنائے گئے پختہ تعمیرات کے خلاف کارروائی

کےایم سی کی جانب سے شہر قائد کراچی کی گلستان ظفر سوسائٹی میں انسداد تجاوزات کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔کے ایم سی کی انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے  نالے پر بنائے گئے پختہ تعمیرات کو گرایا  گیا ہے۔ …

کل تک فواد چوہدری آصف علی زرداری کو نیلسن منڈیلا کہتے تھے، سینیٹر پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش ہیں، کل تک فواد چوہدری آصف علی زرداری کو نیلسن منڈیلا کہتے تھے۔سینیٹر پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری حکومتی وزراء کے اعصاب پر سوار…

صوابی میں انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ

صوابی میں انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔جج آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے۔وہ اے ٹی سی سوات میں تعینات تھے، فائرنگ سے جج کے دو سیکیورٹی…

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ 11 اپریل تک کیلئے بند

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11اپریل تک بند کردیا گیا ہے تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے…

سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا

سینیٹر رضاربانی نے سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتا دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے…

جج کے قتل کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، صدر سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر عبدالطیف آفریدی کا کہنا ہے کہ جج کے قتل کے معاملے اور پلاننگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، پولیس جیسی انکوائری کرنا چاہے اس کے لیے وہ تیار ہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالطیف آفریدی نے کہا کہ انسداد…

یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس، علی حیدر گیلانی نے مبینہ ویڈیو سے متعلق جواب جمع کرادیا

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے  نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران علی حیدر گیلانی نے مبینہ ویڈیو سے متعلق جواب جمع کروادیا۔علی حیدر گیلانی نے تحریری جواب میں ویڈیو کو ٹیمپرڈ قرار دیدیا۔علی حیدر گیلانی نے جواب دیا  کہ ذمہ داران کیخلاف…

این اے 249 پر ضمنی الیکشن لڑنے کا رسک خود لیا، مصطفیٰ کمال

پاک سرز مین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب خود لڑنے کا رسک لیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں شکست کے بعد پی ایس پی مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے مزید…

سندھ میں کورونا کے 308 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10300 ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں کورونا کے 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض جاں…

جہلم، قلعہ روہتاس روشنیوں سے جگمگا اٹھا

محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کی جانب سے قلعہ روہتاس جہلم کی بحالی کیلئے ایک اور اقدام کیا گیا، قلعہ روہتاس روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ ترجمان محکمہ آرکیالوجی نے کہا کہ پنجاب کے 27 تاریخی مقامات پر لائٹنگ کی جائے گی، شالامار باغ، کٹاس راج مندر،…

کراچی:لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللّٰہ ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں…

دس لاکھ ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک 10 لاکھ ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں جبکہ 20 لاکھ لوگ ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے…

برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ

برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی پی آئی اے نے  2 اجازت نامےطلب کر لیے ہیں۔ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ نئی پروازیں7 ، 8 اپریل کو مانچسٹر، 8 اپریل کو لندن کیلئےاڑان بھریں گی۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ریڈ…

ویکسین کےمرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائیگا، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حیدرآباد میں شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ویکسین کےمرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں…

امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے کمرشل بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کو ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ یہ اعلان کیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق…

محکمہ بلدیات پنجاب کا اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ

محکمہ بلدیات پنجاب نے اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع محکمہ بلدیات کا ماننا ہے کہ بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے انتظامی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی الیکشن کروانے کے…

ابوظبی: سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے آنے والوں کو آئسولیشن سے استثنیٰ

ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودی عرب اور دیگر 13 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی نے اس حوالے سے گرین لسٹ جاری کی ہے جس میں شامل سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے ابوظبی…

عاقب جاوید نے سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا دی۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالا ہے سرفراز احمد کو چھٹے نمبر پر کیوں کھلایا نہیں جا رہا، آصف علی اور افتخار احمد…

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میں  میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم ، محمد رضوان ، سرفراز احمد کے علاوہ محمد نواز،…

کراچی ضمنی انتخاب: 75 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

کراچی کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 پر ہونے وال ضمنی انتخاب میں 75 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔حزبِ…