بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عاقب جاوید نے سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا دی۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالا ہے سرفراز احمد کو چھٹے نمبر پر کیوں کھلایا نہیں جا رہا، آصف علی اور افتخار احمد کی نسبت سرفراز احمد بہتر چوائس ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ فخر زمان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے، فخز زمان کے لئے سب سے بہتر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے، پہلے دونوں میچز میں پاکستان نے بہترین پرفارمنس دی، جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز،دیکھتے ہوئے پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

 سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فخر زمان نے جیسی اننگ کھیلی، کرکٹ میں کم دیکھنے کو ملتی ہے، جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے، آصف اور دانش کے ناکام ہونے کے بعد فہیم اشرف کو مڈل آرڈر میں کھلانا چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو بھی میچ کے دوران جمائی آگئی۔

 عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا نوجوان بالنگ اٹیک ابھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بالرز باصلاحیت ہیں لیکن کنٹرول کی کمی دکھائی دی،فہیم اشرف نے جنوبی افریقہ میں سب سے بہتر باولنگ کی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بولنگ کوچ کو آف سیزن میں بولرز کے ساتھ کام کرنا چاہیے، غیر ملکی کوچز سیریز کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.