بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابوظبی: سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے آنے والوں کو آئسولیشن سے استثنیٰ

ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودی عرب اور دیگر 13 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی نے اس حوالے سے گرین لسٹ جاری کی ہے جس میں شامل سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔

آئسولیشن کی شرط سے مستثنیٰ ملکوں کی فہرست میں آسٹریلیا، اسرائیل، سعودی عرب، چین، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، ہانگ کانگ، گرین لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ماریشس وغیرہ شامل ہیں۔ 

ابوظبی کے حکام نے کہا ہے کہ گرین لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔

عالمی وبا کے تازہ حالات اور ہر ملک کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے لسٹ میں شامل یا خارج کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.