جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

محکمہ بلدیات پنجاب کا اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ

محکمہ بلدیات پنجاب نے اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع محکمہ بلدیات کا ماننا ہے کہ بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے انتظامی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے تیار ہیں۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں بلدیاتی اداروں کی تعداد کم اور 2019 کے ایکٹ میں زیادہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تحلیل شدہ ایکٹ میں بلدیاتی ملازمین کی 2206 آسامیاں تھیں، نئے بلدیاتی ایکٹ میں اسامیوں کی تعداد بڑھا کر  3984 کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.