جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بجٹ تیار، آج پیش ہوگا

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مالی سال 22-2021ء کا بجٹ تیار کر لیا، منتخب بلدیاتی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کا یہ پہلا بجٹ ہے، جو آج پیش کیا جائے گا۔کے ایم سی کے مالی سال 22 -2021ء کے بجٹ کا تخمینہ 25 اعشاریہ 9 ارب روپے ہے،…

نیب کی ٹیم پر حملہ، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

جیکب آباد میں  28جون کو سابق وفاقی وزیر اعجاز جکھرانی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے نیب ٹیم کے چھاپے کے دوران ٹیم پر حملہ ہوا جس کا نوٹس چیئرمین نیب نے لے لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے کراچی سمیت ہر جگہ چھاپے…

بلاول بھٹو زرداری کی عبدالقادرپٹیل کو پی پی اراکین پورے کرنے کی ہدایت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عبدالقادرپٹیل کو پی پی اراکین پورے کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسمبلی سے باہر پی پی اراکین کو اندر بلایا گیا۔بلاول بھٹو نے عبدلقادر پٹیل سے کہا کہ ہمارے چھ سے سات اراکین یہاں موجود نہیں انہیں بلا…

فردوس کا مندوخیل کو تھپڑ، پولیس کا جواب جمع

کراچی غربی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا۔کراچی کی…

جی بی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان جھڑپ

گلگت بلتستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔جھڑپ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران عبید اللّٰہ بیگ کی مداخلت سے شروع ہوئی۔اجلاس میں جھڑپ پر بعض حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بیچ بچاؤ کرادیا۔بشکریہ…

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ویکسینیشن

ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسینیشن جاری ہے، نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے انسداد کورونا ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ…

ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری

وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلاتِ زر، برآمدات اور محصولات میں اضافہ ہوا۔وزارتِ خزانہ کی جاری کی گئی ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال…

اسٹیکر چوری معاملہ، وزارت خارجہ کا وزارت داخلہ اور FIA کو خط

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ویزہ اسٹیکر چوری کے معاملے پر وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط بھیج دیا۔وزارت خارجہ نے خط میں لکھا کہ اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شینگن ویزہ اسٹیکر چوری ہوگئے، شینگن ویزہ…

پروفیسر نسیم میمن لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین مقرر

پروفیسر نسیم میمن کو تین سال کے لیے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، وہ اپنے عہدے کا چارج بدھ 30 جون کو سنبھالیں گے۔نسیم میمن کو چیئرمین بورڈ مقرر کرنے کی منظوری صوبائی کابینہ نے گزشتہ روز دی تھی،…

نون لیگ نے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے رابطہ کمیٹی بنا دی

مسلم لیگ نون نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے رابطہ کمیٹی بنا دی، سردار ایاز صادق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ذرائع نون لیگ کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو بھی بلایا جائے گا، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اے پی سی میں شمولیت…

قومی اسمبلی اجلاس، پرویز خٹک اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویزخٹک اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان ایوان میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔پرویز خٹک نے طارق بشیر چیمہ سے سوال کیا کہ آپ کے اراکین کہاں ہیں؟ جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے تمام کے تمام اراکین اسمبلی ہال…

شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل پیش کر دیا، اپوزیشن کی مخالفت

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021ء ایوان میں پیش کر دیا، اپوزیشن کی جانب سے فنانس بل کی مخالفت کی گئی۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے…

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض سے 2 سال کے عرصے میں 2 پروگرام شروع کیے جائیں گے، پہلا پروگرام سستی اور کلین توانائی سے متعلق ہوگا، اس…

کوئٹہ، اپوزیشن اراکین کا نویں روز بھی تھانے میں دھرنا

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا آج نویں روز بھی کوئٹہ کے تھانے بجلی روڈ میں دھرنا جاری ہے۔بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن اراکین آج ساتویں روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔اپوزیشن اراکینِ بلوچستان…

اسلام آباد ماس ویکسینیشن سینٹر، بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کورونا وائرس کے ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیرونِ ملک جانےکے خواہش مند پاکستانی بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی اکثریت کا تعلق صوبہ خیبر پختون خوا اور پنجاب سے…

گیس کا بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا گیس بحران سے متعلق کہنا ہے کہ یہ بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے۔امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں پر الزام تراشی تحریک انصاف کا پرانا کام ہے، حکومت مہنگے فرنس آئل سے مہنگی بجلی…

پشاور یونیورسٹی اسٹاف کا فیس میں حصہ لینے کا انکشاف

پشاور یونیورسٹی میں شعبہ امتحانات کے سیکریسی اسٹاف کے ڈگری کی فیسوں میں حصے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق سیکریسی اسٹاف نے ڈگریوں کے اجراء اور ویری فکیشن کی مد میں ملنے والی رقم کا 8 فیصد وصول کیا، 2012ء سے سیکریسی اسٹاف اپنا…

آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن، زرداری کے شریک ملزم کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شریک ملزم مشتاق احمد کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران…

جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی ایک بڑی کھیپ پاکستان آرہی ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں کو…

پاکستان: کورونا سے پھر 23 اموات، کل ہلاکتیں 22254

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے…