بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس کا بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا گیس بحران سے متعلق کہنا ہے کہ یہ بحران حکمرانوں کا اپنا پیدا کردہ ہے۔

امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں پر الزام تراشی تحریک انصاف کا پرانا کام ہے، حکومت مہنگے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کا ریکارڑ قاٸم کر رہی ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حکمراں اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک کو بحرانوں نے گھیر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.