بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس کا مندوخیل کو تھپڑ، پولیس کا جواب جمع

کراچی غربی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا۔

کراچی کی ضلع غربی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او سعید آباد کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

عبدالقادر مندوخیل کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کیئے گئے مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت کے دوران پیش کی گئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ اسلام آباد میں نجی ٹی وی پروگرام میں پیش آیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے دائرہ اختیار کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔

کراچی غربی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.