بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ، اپوزیشن اراکین کا نویں روز بھی تھانے میں دھرنا

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا آج نویں روز بھی کوئٹہ کے تھانے بجلی روڈ میں دھرنا جاری ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن اراکین آج ساتویں روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں۔

اپوزیشن اراکینِ بلوچستان اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی واپسی تک تھانے میں ہی رہیں گے۔

اپوزیشن اراکین 21 جون کو اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے۔

کوئٹہ پولیس کی جانب سے تاحال اراکینِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے 14 اراکینِ اسمبلی پانچویں روز بھی بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں گرفتاری دینے کے لیے موجود ہیں۔

18جون کو بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.