پیر، 30 نومبر، 2026 · 21 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، وقت آگیا ہے دفاعی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں تبدیل کریں: وزیراعظم

پاکستان
مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، وقت آگیا ہے دفاعی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں تبدیل کریں: وزیراعظم

دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار مزید مضبوط ہوئی، ترکیے کی شمولیت سے یہ شراکت داری خطےمیں سلامتی ، مفادات ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائےگی: شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وقت اور حالات کسی کا انتظار نہیں کرتے، سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ معاہدوں نے ہماری اسٹرٹیجک شراکت داری کو مستحکم کیا۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاع معاہدہ طے پایا، دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دار مزید مضبوط ہوئی، ترکیے کی شمولیت سے یہ شراکت داری خطےمیں سلامتی ، مفادات ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، سہ فریقی مشترکہ دفاعی معاہدے کے جارحانہ مقاصد نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ان کامیابیوں کو معاشی فوائد میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دوبارہ امن کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطےمیں امن کے لیے انتھک کوششیں کیں، ایران اور امریکا کو 47 سال بعد اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لایاگیا، اسلام آباد میں ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز لاناغیر معمولی کامیابی تھی، مذاکراتی عملی کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

بشکریہ جیو نیوز