اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صدر زرداری کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر بات چیت

پاکستان
صدر زرداری کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر بات چیت

ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے/ فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس ملاقات کے دوران سسٹم ری سیٹ، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ امن و امان اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے صدر زرداری گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

سندھ اسمبلی کئی بار کہہ چکی سندھ کی تقسیم قبول نہیں اور مرتےدم تک یہی کہےگی: شرجیل میمن

پنجاب کے 4 ٹکڑے کرنے کے حق میں نہیں، صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حد تک حامی ہوں: بلاول

بشکریہ جیو نیوز