کوہلوکےعلاقےجاندران میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 11 مزدور جاں بحق

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد چمالانگ کول مائنز میں کام کرنے والے مزدور تھے جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا
کوہلو کے علاقے جاندران میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد چمالانگ کول مائنز میں کام کرنے والے مزدور تھے جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے، جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو منتقل کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز