اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے سے بھارت میں تشویش کی لہر

پاکستان
پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے سے بھارت میں تشویش کی لہر

پاکستان صرف چینی معاونت پر انحصار نہیں کررہا بلکہ سپارکو کے ذریعے اپنی مقامی صلاحیتیں بھی بڑھا رہا ہے: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف/ فائل فوٹو

پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے پر بھارت میں تشویش پائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتیں بھارت کے لیے سکیورٹی تشویش بن گئی ہیں۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی کا کہنا ہے پاکستان صرف چینی معاونت پر انحصار نہیں کررہا بلکہ سپارکو کے ذریعے اپنی مقامی صلاحیتیں بھی بڑھا رہا ہے۔

جنرل این ایس راجا سبرامنی نے چین کی مدد اور ترکیہ کے ممکنہ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوجی خلائی صلاحیتوں کو تیزی سے ترقی دے۔

یاد رہےکہ پاکستانی خلاباز ذیشان علی چینی خلابازوں کے ساتھ چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں، 25 نومبر کو خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی ذیشان علی پانچ سے دس روز خلا میں گزاریں گے اور تحقیقاتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سپارکو کا دورہ، چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلا باز سے ویڈیو کال پر گفتگو کی

پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

بشکریہ جیو نیوز