اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسحاق ڈار کی بھٹو بلاول سے ملاقات، چیئرمین پی پی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا

پاکستان
اسحاق ڈار کی بھٹو بلاول سے ملاقات، چیئرمین پی پی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا

ملاقات میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور قانون سازی کے ممکنہ ایجنڈے پربھی گفتگو کی گئی/فوٹوسوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر چھاپے کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور قانون سازی کے ممکنہ ایجنڈے پر گفتگو کی گئی ، اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور اہلخانہ سے مبینہ بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا اور اسحاق ڈار سے اس معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی بھی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا دوران گفتگو مولانا نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کو سیل اور صاحبزادوں کی گرفتار کیا گیا جبکہ خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں بھی کیا گیا۔

جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان رہائش گاہ سیل اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت بھی کی۔

ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں، اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے: بلاول

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، بیٹا گھرسے گرفتار

بشکریہ جیو نیوز