اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا، شرجیل میمن

پاکستان
نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا، شرجیل میمن

سندھ اسمبلی 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم مسترد کرچکی ہے، اگر اسمبلی قراردادوں کی اہمیت نہیں تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے؟ وزیر اطلاعات سندھ/ فائل فوٹو

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم مسترد کرچکی ہے، اگر اسمبلی قراردادوں کی اہمیت نہیں تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے؟

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں ہوگا بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مسلم لیگ ن سے نئے صوبوں پر واضح پالیسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

پنجاب کے 4 ٹکڑے کرنے کے حق میں نہیں، صرف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حد تک حامی ہوں: بلاول

سندھ اسمبلی کئی بار کہہ چکی سندھ کی تقسیم قبول نہیں اور مرتےدم تک یہی کہےگی: شرجیل میمن

بشکریہ جیو نیوز