پنجاب اور کے پی میں دھندکی شدت میں اضافہ، موٹر ویز کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد ایم ٹو کے مختلف سیکشن پر ٹریفک معطل ہے/ فائل فوٹو
پنجاب اور خیبرپختونخوا ( کے پی) کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔
شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد ایم ٹو کے مختلف سیکشن پر ٹریفک معطل ہے جبکہ ایم ون برہان سے پشاور، ایم تھری فیض پور سے سمندری، ایم فور شورٹ کوٹ سے فیصل آباد اور پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی بند کردیاگیا ہے دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے۔
گوجرانوالہ میں صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 667، سرگودھا میں 533، لاہور میں 456، فیصل آباد میں 382 اور مظفر گڑھ میں 306 ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
کراچی کا فضائی معیار مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپر
بشکریہ جیو نیوز