اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ

پاکستان
پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ

پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سعودی عرب روانہ ہونےوالے دستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کمانڈرلاہور کورلیفٹیننٹ جنرل محمد عمربشیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی دستے طے شدہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، فوجی دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےتحفظ کے عزم کی عکاس ہے جبکہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔

فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کومزید مضبوط بنانےمیں معاون ہوگی، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان برادرانہ تعلقات،باہمی اعتماد اوراسٹریٹجک تعاون مزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بشکریہ جیو نیوز