اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سرگودھا: پولیس کی وردی میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے اور پولیس لائن میں داخل ہونے کی کوشش پر جعلی لیڈی کانسٹیبل گرفتار

پاکستان
سرگودھا: پولیس کی وردی میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے اور پولیس لائن میں داخل ہونے کی کوشش پر جعلی لیڈی کانسٹیبل گرفتار

فوٹو: فائل

سرگودھا میں پولیس کی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے اور پولیس لائن میں داخل ہونے کی کوشش پر جعلی لیڈی کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے تھانہ کینٹ میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس لائن میں مین گیٹ پر پولیس وردی میں ملبوس ملزمہ اندر داخل ہونے کی کوشش کرہی تھی، مشکوک جان کر پوچھ گچھ کرنے پر لڑکی کوئی سروس کارڈ نہیں دکھا سکی۔

تلاشی لینے پر ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ موبائل میں پولیس یونیفارم میں بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے بتایا کہ وہ محض ویڈیوز بنانے کے لیے گزشتہ دو سے تین سال سے وردی پہن رہی ہے اور پولیس لائن میں ایک کانسٹیبل سے ملنے آئی تھی۔

بشکریہ جیو نیوز