اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل کے لیے تحریک التوا جمع کرادی گئی۔

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص محمود نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات پر تحریک التوا جمع کروائی ہے۔

تحریک التوا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے پنجاب حکومت کا جہاز استعمال کیا،17 ستمبر 2026 کو سفری اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کروائےگئے، سفری اخراجات کی رقم چیک کے ذریعے بذریعہ عمرعباس جمع کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

تحریک التوا کے مطابق رقم جمع کروانے والے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں نہ ہی اکاؤنٹ ہولڈرکا نام بتایا گیا، آج تک حکومت پنجاب نے اس جہاز کےبارے میں متضاد جواب دیے ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہےکہ جہاز چلانےکے لیے دو غیر ملکی پائلٹس بھی رکھےگئے ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 70 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کے سرکاری جہاز کے استعمال اور سفری اخراجات کی تفصیلات زیر بحث لانےکی اجازت دی جائے۔

بشکریہ جیو نیوز