اسپین : تارکین وطن کی کشتی حادثے میں مزید ہلاکتیں

میڈرڈ : گزشتہ روز اسپین میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں، جو کہ اب نئی رپورٹ کے مطابق مزید4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسی طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18افراد تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق جزائر کینری کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد 78 افراد کو بحفاظت نکال لیا جا چکا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا چکا تھا۔
جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد میں اکتوبر سے تیزی آئی ہے اور 25 نومبر کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 2 ہزار 100 افراد پہنچے جن میں سے زیادہ تر ایل ہیرو پہنچے، جس کی کل آبادی 11 ہزار 400 ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ علاقائی رہنما فرنینڈو کلاویجو نے ہسپانوی حکومت اور یورپی کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت