ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی

قومی خبریں

ملک میں جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل نے طیاروں کے ایندھن یعنی جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس او حکام نے بتایا کہ اس فیصلے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ پہلے عوام اسی ایندھن کے لیے 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر قیمت ادا کر رہے تھے۔

پی ایس او ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی فی لیٹر قیمت 220 روپے 28 پیسے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس حالیہ کمی کا اطلاق آج یعنی 28 نومبر سے ملک بھر میں کر دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے جہاں ہوائی سفر کے اخراجات میں کمی کی توقع ہے وہیں گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی خریداری میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت