ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

قومی خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کے فروغ کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فنانسنگ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

بینک کے اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت صوبوں میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے، جس سے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

منصوبے کے ذریعے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے، چھوٹے کسانوں کو موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دینے اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی، جبکہ اس سے دیہی معیشت اور کسانوں کی آمدنی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت