جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب ہیں، تہران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

قومی خبریں
ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب ہیں، تہران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے، تاہم وہ تہران کو معاہدے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں یوم تشکر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کا وقت طے کرنا ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو یہ فتح جب چاہوں حاصل کرسکتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا نرمی برتنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہا ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ تہران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا، کیا وہ پاگل ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ شاید ایرانی واقعی پاگل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت