آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی بار جنوری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مجموعی طور پر 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے، جن کے تمام مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن کے اوقات میں ہوں گے۔
آئرش ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ یہ میچز 13، 15 اور 17 جنوری کو شیڈول ہیں۔
اس کے بعد پاکستان اور آئرلینڈ کی سینئر ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز ہوگی، جس کا پہلا مقابلہ 20 جنوری، دوسرا 22 جنوری اور آخری میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والی ون ڈے سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت