جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک،21 زخمی

قومی خبریں
مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک،21 زخمی

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق گاڑی الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد دوسری گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق حادثے میں کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت 27 گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

حکام نے امدادی کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کیں، جبکہ نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد افراد کو اپنی گاڑیوں سے نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت