بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں منہدم، 4 افراد زخمی

قومی خبریں
کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں منہدم، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر چھ منزلہ عمارت کی بالائی منزلیں گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 4 کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ چوتھے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت