بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خواجہ آصف کی محسن نقوی پر تنقید، کہا دھمکی آمیز زبان سیاسی رویہ نہیں

قومی خبریں
خواجہ آصف کی محسن نقوی پر تنقید، کہا دھمکی آمیز زبان سیاسی رویہ نہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے متعلق دھمکی آمیز بیان دینے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔ محسن نقوی کو دھمکی دینے سے گریز کرنا چاہیے تھا، کیونکہ اس طرح کی زبان سیاسی رویے کے مطابق نہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے کو محسن نقوی کی جانب سے جس انداز میں آگے بڑھایا گیا، اس پر پارٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے اس مؤقف کو بھی سیاسی بددیانتی قرار دیا کہ 27ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرائی گئی۔ خواجہ آصف کے مطابق اس ترمیم سے سب سے زیادہ فائدہ صدر آصف علی زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت میں ملا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت