کراچی میں جعلی 5 ہزار کے نوٹوں سے موبائل فون فروخت کرنے والے نوجوان سے فراڈ

کراچی میں آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدنے والے ملزمان نے فروخت کنندہ نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی 5 ہزار کے نوٹ تھما دیے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے دوران اس کے دوست کو کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کردیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت