پاک چین دوستی کہکشاؤں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

پاک چین دوستی کے نتیجے میں پاکستان کا خلائی سفر کا خواب حقیقت بن گیا، چین کا خلائی مشن شینزو 24 کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے جا جڑا۔
پاکستانی خلا باز ذیشان علی چین کے دو خلا بازوں کے ہمراہ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔ ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، جبکہ انہیں تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔
خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں موجود تمام خلا بازوں نے ان کے ساتھ گروپ تصویر بھی بنوائی۔
پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا آغاز صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے ہوا۔ ہزاروں چینی شہریوں نے مشن کی روانگی کا منظر براہ راست دیکھا، جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس تاریخی موقع پر موجود تھے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت