بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی کا فضائی معیار مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپر

قومی خبریں
کراچی کا فضائی معیار مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر آگیا، دونوں شہروں کی فضا مضر صحت قرار دی گئی ہے۔

فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، جہاں فضائی آلودگی کا اشاریہ 354 ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں کراچی تیسرے نمبر پر رہا، جہاں فضائی آلودگی کا اشاریہ 198 ریکارڈ کیا گیا، جو مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق فضائی آلودگی کا اشاریہ صفر سے 100 تک ہو تو اسے سبز اور بہتر جبکہ 101 سے 200 تک ہو تو قدرے آلودہ مگر قابل برداشت قرار دیا جاتا ہے۔

اسی طرح 300 سے 500 کے درمیان اشاریہ آلودہ اور انتہائی آلودہ فضا کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسی فضا میں طویل وقت گزارنے سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔

درجہ بندی کے مطابق فضائی آلودگی کا اشاریہ 500 سے تجاوز کرنے کا مطلب ہے کہ فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے مضر اثرات صحت مند افراد کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت