شہباز شریف کی نئی دہلی میں پاکستان کی نمائندگی پر مصدق ملک کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے کے دوران پاکستان کا مؤثر مؤقف پیش کرنے پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کو سراہا ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے حالیہ دورہ بھارت اور ایس سی او تہذیبی مکالمے میں ہونے والی گفتگو سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے مکالمے میں ڈاکٹر مصدق ملک کے اندازِ بیان اور اردو زبان کے استعمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ اور زمینی حقائق کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تحمل اور فکری وضاحت کے ساتھ سفارتکاری کرتے ہوئے خطے میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی مثال قائم کی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت