حکومت نےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول 318روپے کا ہوگیاہے۔
اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر کے لیے ہوں گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت