منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے حملہ، دو بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

قومی خبریں
لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے حملہ، دو بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

کراچی: لیاقت آباد کے علاقے بی ون ایریا میں ملک شاپ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں کی شناخت محمد فرقان ہاشم، ان کے بھائی محمد ذیشان ہاشم اور قمر زمان کے نام سے ہوئی ہے۔

تاحال جھگڑے کی وجہ اور حملے میں ملوث افراد کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت