خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع ہوگی، پیپلز پارٹی بھی حمایت پر آمادہ ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت میں توسیع کی جائے گی اور پیپلز پارٹی بھی اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 11 دسمبر سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج 6 ماہ میں ختم ہوجائے گا، تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایمرجنسی برقرار رکھی جائے گی۔
دوسری جانب پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ کوئی بھی اقدام آئین سے ہٹ کر یا زبردستی نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ابھی تک کھیل کے میدان میں اترنے کی دعوت نہیں دی گئی، اس کے اسٹروک بعد میں سامنے آئیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت