منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بنگلہ دیش میں بی این پی کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی لیگ کے 30 مکانات نذرِ آتش

قومی خبریں
بنگلہ دیش میں بی این پی کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی لیگ کے 30 مکانات نذرِ آتش

بنگلہ دیش کے ضلع ناریل میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے دو کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی لیگ سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنوں کے تقریباً 30 گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق واقعات ضلع ناریل کے علاقے کالیہ کے گاؤں بیندار چار میں پیش آئے، جہاں جمعے کی دوپہر سے رات گئے تک توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات جاری رہے۔

اطلاعات کے مطابق 18 نومبر کو بی این پی کے ایک جلوس پر حملے میں مقامی رہنما شاہین شیخ اور سہیل شیخ ہلاک ہوگئے تھے۔ بی این پی رہنماؤں نے اس حملے کا الزام عوامی لیگ کے کارکنوں پر عائد کیا تھا۔

بعدازاں مقتولین کے رشتہ داروں اور حامیوں نے مبینہ طور پر عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں اور املاک کو نشانہ بنایا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت