منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید

قومی خبریں
غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 4 فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ان حملوں کے بعد جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 1 ہزار 679 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 6 ہزار 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس طرح جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث جانی نقصان کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار 746 تک پہنچ چکی ہے۔

اس دوران امدادی ٹیموں نے پٹی کے مختلف علاقوں سے مزید 851 فلسطینیوں کی لاشیں بھی برآمد کیں جبکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 234 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت