منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں پولیس کے مبینہ مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

قومی خبریں
کراچی میں پولیس کے مبینہ مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلوں کے دوران 3 ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کا شہید ملت روڈ کے سروس روڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی شناخت شیروز عرف طاپو کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت بلال اور عثمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت