منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں کاروکاری کے واقعات تشویشناک ہیں، مقدمات ناقابلِ صلح دفعات کے تحت درج کیے جائیں، آئی جی سندھ

قومی خبریں
کراچی میں کاروکاری کے واقعات تشویشناک ہیں، مقدمات ناقابلِ صلح دفعات کے تحت درج کیے جائیں، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں کاروکاری کے واقعات کو غیرمعمولی اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے پولیس حکام کو سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیے جائیں اور ان میں ناقابلِ صلح دفعات شامل کی جائیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جاوید عالم اوڈھو نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے بھی فوری اور سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادیوں کے سیزن کے باعث ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت