کالج سے غیر حاضر ہو کر ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچنے والے طلبہ کیمرے کی زد میں آگئے

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز کالج سے چھٹی کیے بغیر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے والے طلبہ ٹی وی کیمروں میں پکڑے گئے۔
طلبہ بڑے اطمینان سے برگر کھا رہے تھے کہ کیمرے نے انہیں اسکرین پر دکھا دیا۔ بڑی اسکرین پر خود کو دیکھ کر نوجوانوں نے چہرے چھپانے کی کوشش کی، تاہم ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق کالج اسٹیڈیم کے بالکل سامنے واقع ہے، جہاں سے طلبہ میچ کے آخری روز کا کھیل دیکھنے پہنچے تھے۔ اس دوران کمنٹیٹرز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت