پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فوسل فیولز اور موسمیاتی مالی معاونت کے معاملات پر اختلافات،کوپ 31 بغیر کسی معاہدے کے ختم

قومی خبریں

اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کسی معاہدے پر اتفاق کے بغیر ختم ہوگئی۔

ترکیے کے شہر انطالیہ میں ہونے والی کانفرنس کے دوران یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے ترکیے اور آسٹریلیا کی قیادت میں تیار کردہ حتمی مسودے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

تیل، گیس اور کوئلے جیسے معدنی ایندھن کے استعمال میں کمی اور موسمیاتی مالی معاونت کے معاملات پر اختلافات کے باعث فریقین کسی معاہدے پر متفق نہ ہوسکے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس صورتحال کو مایوس کن قرار دیا۔

یورپی یونین کا مؤقف تھا کہ حتمی مسودے میں عالمی حدت کی بنیادی وجہ، یعنی معدنی ایندھن کے استعمال، کا واضح ذکر نہیں کیا گیا، جس کے باعث یہ مسودہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ناکافی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت