انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں کینڈی بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد 30 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔
انڈونیشین حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کے اسباب کا تعین کیا جاسکے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت